جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 2 فوجی جوان شہید: آئی ایس پی آر

بم

ایشام: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔

42 سال کے نائب صوبیدارجاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں