جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

سائنو ویک کی 20

اسلام آباد : خصوصی طیارے کے ذریعے سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔ خوراکیں چین کے ساتھ معاہدے کے تحت خریدی گئیں دیگر کھیپ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کی خریداری کا آرڈر دے دیا

این سی او سی کی ہدایات پر این ڈی ایم اے عالمی مارکیٹ سے ویکسین کی خریداری کے معاملات کو دیکھ رہا ہے۔ ان تمام خوراکوں کو ملک بھر کے ویکسین سینٹرز پر مہیاء کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس کھیپ کی آمد کے ساتھ ملک بھر میں ویکسین خوراکوں کی یومیہ اوسط میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں