ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری
میڈیا رپوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ جس مٰن انہوں نے کہا کہ شام میں داعش کو شکست ہوئی، اس تاریخی فتح کے بعد امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا وقت آ گیا ہے۔
امریکی صدر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ شام میں دشمن کے خلاف حقیقی اقدامات ان کے دور حکومت میں اٹھائے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب شام میں مقیم امریکی فوجی اپنے خاندان اور پیاروں کے درمیان ہونگے۔