جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

میڈم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس ہو گئے

نور جہاں

گائے گی دنیا گیت میرے ” 23 دسمبر، برسی ملکہ ترنم نور جہاں

ملکہ ترنم کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس ہو گئے لیکن آج بھی وہ اپنی سریلی آواز کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔

قصور میں آنکھ کھولنے والی اللہ وسائی نے بڑے ہو کر میڈم نور جہاں کے نام سے شہرت پائی۔

اداکاری ہو یا گلوکاری نور جہاں کا انداز شاندار، منفرد اور ہر دیکھنے والے کی پسند کا حصہ رہا۔

نور جہاں نے سدا بہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ کیرئیر میں مختلف زبانوں میں تقریباً 18ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آوازمیں گنگنایا۔

ملکہ ترنم نور جہاں نے اردو، پنجابی، فارسی، بنگالی، پشتو، سندھی اور ہندی میں گانے گائے اور ہر طرف اپنی آواز کا جادو پھیلادیا۔

اس کے علاوہ میر انیس کے لکھے مرثئے بھی اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں۔

اس کے علاوہ پاک بھارت جنگ کے دنوں میں انہوں نے اپنے نغموں سے عوام اور فوجی جوانوں کا خون گرمائے رکھا۔

شہرہ آفاق گلوکارہ نے تقریباً 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

متعلقہ خبریں