جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

2020 بطور کپتان میرے لئے بڑی کامیابی کا سال ہے: عماد وسیم

عماد

کراچی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ سال 2020 بطور کپتان میرے لئے بڑی کامیابی کا سال ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی فتح کا کریڈٹ کراچی کنگز کے مالک، آنجہانی کوچ ڈین جونز اور وسیم اکرم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بھی ہمارا بہت ساتھ دیا، مجھے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے، ٹاپ کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کھیلنے کی وجہ سے کراچی کنگز کو بہت فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کو شکست، کراچی پی ایس ایل 5 کا چیمپئن بن گیا

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز میں سے ایک ہے، یہ ٹائٹل جیتنا میری زندگی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں