جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا : حلیم عادل شیخ

کئے گئے وعدوں کی

کراچی : حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمداد بڑھ چکی ہیں، اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے، 2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن والے حکومت گرانے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے۔ آج پی ڈی ایم کے رہنماء ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں۔ الحمد اللہ 2021ع ملک کی ترقی کا سال ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران کی جدوجہد کے بدولت میں ملک میں خوشحالی آرہی ہے۔ ماضی میں سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر سارا پیسہ باہر بھیجا۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو باہر سے اپنا سارا پیسا ملک میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں : بے گھر افراد کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی برآمداد بڑھ چکی ہیں، اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی، ڈالر بھی گر چکا ہے۔ سب سے زیادہ گاڑیاں بھی مارچ 2021 میں فروخت ہوئی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس اہداف مکمل کئے ہیں، بزنس کمیونٹی ٹیکس ادا کر رہی ہے۔ پچھلے ادوار میں ٹیکس نہیں دیتے تھے کیوں کہ چور حکمران سارا پیسہ کھا جاتے تھے۔ عوام کو یقین ہوگیا ہے کہ اس وقت حکمران ایماندار آگیا ہے پیسہ عوام پر لگ رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک چھوٹی پوزیشن پر لڑ رہی ہے، پی ڈی ایم اپنی موت مر چکی ہے۔ 2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا۔ بے گھر خاندانوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں روزگار کے مواقعے بھی آرہے ہیں۔ پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں