جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے ہونگے

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں آج کراچی کنگز کے شیر شارجہ میں دھاڑنے کیلئے تیار ہیں۔ شارجہ کے میدان میں آج پھر سے چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔
پی ایس ایل 4 میں آج شارجہ میں پڑاؤ کا دوسرا روز ہے۔ ایونٹ کے 9وے میچ میں پشاورزلمی اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا۔ لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
نیٹ پریکٹس میں وسیم اکرم نے بولرز کو ٹپس دیں۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں