جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی موت واقعہ

لیڈی ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے  ۔

لاہور: جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت واقعہ ہوئی جو گجرات سےتعلق رکھنے والی ڈاکٹر عروشہ گائنی وارڈٹو میں تعینات تھیں۔عروشہ نورین علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجوایشن کی طالبہ تھیں اور اسپتال کے گرلز ہاسٹل میں مقیم تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کے جسم  پر بظاہرتشدد کا  کوئی نشان نظر نہیں آیا اور کمرے سے نشہ آور گولیاں اور زہریلا مواد بھی نہیں ملا جن  سے ثابت ہو کہ ڈاکٹر نے انکا استعمال کر کے خودکشی کی۔عروشہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی گئی ہے تاہم ورثا نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

 

انتظامیہ نے ان کی درخواست قبول کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ  طلب کر لی ۔

متعلقہ خبریں