جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 21.42 فیصد کمی

21.42 فیصد

اسلام آباد : ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ 21.42 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 19.7 فیصد کم رہا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق اگست کی نسبت ستمبر کے دوران برآمدات 3.83 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 38 کروڑ ڈالر 70 لاکھ ڈالر کی رہی۔

یہ بھی پڑھیں : زبانی نہیں، عملی اقدام کرکے دکھاؤں گا، واپسی ڈیل کے ذریعے نہیں ہوئی : اسحاق ڈار

اگست کی نسبت گزشتہ ماہ درآمدات 13.2 فیصد کمی کے ساتھ 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہی۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ میں 19.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ 21.42 فیصد کمی کے ساتھ 9 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ ماہ کے دوران 2 ارب 88 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ رہا۔

متعلقہ خبریں