جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن حکام کا اہم اقدام

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن حکام کا اہم اقدام ۔۔کراچی اور پشاور سمیت دیگر ائیرپورٹس پر جوائنٹ مانیٹرنگ سیل قائم کردئیے گئے ، جوائنٹ مانیٹرنگ سیل وزیر اعظم کے احکامات پر قائم کیے گئے ۔

کراچی اور پشاور ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی اسکریننگ کیلئے اے ایس ایف ،کسٹم اور اے این ایف نے بین الاقوامی لاونج میں جوائنٹ مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ۔۔سی او او باچا خان ائیرپورٹ عبید الرحمان عباسی نے سیل کا افتتاح کیا۔ جوائنٹ
مانیٹرنگ سیل بیرون ملک بھیجے جانیوالے غیر ملکی ذرمبادلہ کی منتقلی کی روک تھام کیلئے کام کرے گا تاہم مانیٹرنگ سیل کا عملہ مسافروں اور سامان کی کڑی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا.

متعلقہ خبریں