جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

انسانی حقوق کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ جی نیوز کو موصول

وفاقی وزیر انسانی حقوق کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ شیریں مزاری نے کارکردگی رپورٹ کی منظوری دے دی۔

وزرات انسانی حقوق نے مجموعی طورپر9 قوانین کا مسودہ تیار کیاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینب الرٹ,جسمانی سزا,اورگھریلو ملازمین بل کامسودہ تیار ہوگیاہے جبکہ جسمانی معذوری,کرسچن شادی وطلاق اور پنجاب سیکھ انندکراج شادی بل کامسودہ بھی تیار ہے۔ جبر گمشدگیوں,قانونی امدادوانصاف تک رسائی اور عدم تشددکے بل کا مسودہ بھی تیار کیا گیاہے۔ وزرات انسانی حقوق کے مطابق تمام بل آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کامیراث میں حق کی آگاہی مہم چلائی گئی۔ اقوام متحدہ کی تمام کنونشن کااردومیں ترجمہ کرایاگیا۔ وزرات کی ہیلپ لائن 1099 پرکال کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہواہے۔ ہیلپ لائن کالزماہانہ 4ہزار سے بڑھ کر 15ہزار 5سو ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 163 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کاازلہ کردیاگیاہے۔ صنفی تشدد,خواتین کو بااختیار بنانے,بچوں سے بدسلوکی کی روک تھام سمیت دیگر مسائل کے لئے جامع پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔ موجودہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں