جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی ادارے بند

22 تعلیمی ادارے

اسلام آباد : کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایس او پیز کی خلاف ورزی، سعید غنی کے اسکولوں کو سیل کرنے کے احکامات

بند کیئے گئے 16 تعلیمی اداروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے 5 اور اسلام آباد کا 1 تعلیمی ادارہ بھی بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں