جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

چاکلیٹ کھانے کے ٖفائدے

(رپورٹ/قمبر عابد) چاکلیٹ کھانا ہر شخص کو پسند ہے۔ بچپن میں بچوں کو چاکلیٹ کھانے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے دانت خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ نقصانات کے بارے میں تو سب کو علم ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے فائدے کیا ہیں؟

چاکلیٹ کھانا سے انسان کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہےانسان کے چہرے پر پڑنے والی جھڑیاں بھی ختم ہوجاتی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان کے چہرے پر چھائی جُھریوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور 50 سے 60 سالہ انسان کی جلد 20 سالہ نوجوان شخص کی طرح تروتازہ اور توانا نظر آتی ہے 

چاکلیٹ کھانے سے ایٹریئل فلبریشن (اے ایف) کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو فالج کی سب سے بڑی وجوہ میں سے ایک ہے۔  اگر کوئی ہفتے میں 3 سے 6 مرتبہ چاکلیٹ کھاتا ہے تو اس طرح مہینے میں ایک مرتبہ چاکلیٹ کھانے والے فرد کے مقابلے میں یہ خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاکلیٹ کا اہم عنصر کوکو فلیوینوئیڈز سے بھرپور ہوتا ہے۔

چاکلیٹ کھانے سےخون کی کمی سے نجات ملتی ہے .اس میں موجود پوٹاشیم ،زنک اور آیوڈین اور فولاد موجود ہوتا ہے، ان معدنیات کی موجودگی خون کی کمی کو دورکرنے کا سبب بن سکتی ہے

چاکلیٹ کھانے سے زیابطیس کے خطرے سے بچاجاسکتا ہے اس میں وہ اجزا موجود ہوتے ہیں جو لبلبے کے افعال کو بہتر بناتے ہیں لہذا اس کا استعمال انسانی جسم کو زیابطیس جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے
 

متعلقہ خبریں