جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی پولیس کی کاروائی

ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار.

کراچی:ضلع وسطی میں گلبرگ پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کاروائی ہوئی ہے جس میں شہریوں کو لاتعداد موبائل فونز سے محروم کرنے والے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیئے گئے ہیں ۔

پولیس نے سی پی ایل سی کے ساتھ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان راشد اور وہاج کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل اور ملزمان کی نشاندہی پر سرقہ شدہ موبائل فونز خریدنے والے دکاندار کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمالہونے والی موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا

 

متعلقہ خبریں