جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ترک صدررجب طیب اردوگان سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوگان روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ ترک صدر اپنے ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور شام میں امریکی فوج کی موجودگی پر بھی گفتگو کریں گے، ترکی اور روس کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا جائے گا۔
اردوگان اور پیوٹن شام میں امریکی افواج کی موجودگی کے مخالف ہیں اور اسے شامی مسئلے کے حل کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔دونوں ممالک کی طرف سے شام سے امریکی افواج نکالنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔ تاہم شام سے امریکی فوج کا انخلا عمل میں نہیں لایا گیا۔
 
 
 

متعلقہ خبریں