پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن کی کراچی میں 30ویں میراتھن کا انعقاد

جسمانی صحت کی اس بڑی سرگرمی میں کھلاڑی، خواتین، بچے اور معذور افراد نے بڑی تعداد میں شریک کی۔
پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن کی میراتھن کا پی ایم اے ہاؤس گارڈن سے آغازہوا۔ شرکا عبداللہ ہارون روڈ، شاہراہ فیصل اور مزار قائد سے ہوتے ہوئے واپس پی ایم اے ہاؤس پہنچے۔ میراتھن اور واک کا مقصدصحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ میراتھن میں کھلاڑی، طلبہ، مرد و خواتین اور فنکاروں سمیت خصوصی افراد نے بھی شرکت کی۔
سماجی رہنما فیصل ایدھی نے شہر میں ایسے مثبت ایونٹس کو ضروری قرار دیا ہے۔ ایونٹ میں بچوں کے درمیان گانے کا مقابلہ ہواجس میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ میراتھن اور ہیلتھ واک کے شرکا نے عوام میں صحت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ایسے ایونٹس کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔