جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

24 سالہ "مس یوکرین” سے اعزاز واپس لے لیا گیا

"مس یوکرین"

یوکرین: 2018 میں "مس یوکرین” کا اعزاز حاصل کرنے والی 24 سالہ دوشیزہ ویرونیکا ددوسنکو سے جھوٹ بولنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اعزاز واپس لے لیا گیا۔

ویرونیکا ددوسنکو گزشتہ برس یوکرین کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار پائی تھیں اور وہ ایک سال تک "مس یوکرین” رہیں۔

ویرونیکا ددوسنکو "مس یوکرین” منتخب ہونے کے بعد فلاحی منصوبوں میں مصروف ہوگئیں اور انہوں نے ملک بھر میں کافی شہرت بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکو کو خاتون پولیس افسر نے محبت کے جال میں پھنسا کر گرفتار کرلیا

تاہم انتظامیہ کوعالمی مقابلہ حسن شروع ہونے سے قبل علم ہوا کہ وہ پانچ سالہ بچے کی والدہ ہیں، چونکہ والدہ ہونے کی بات چھپانے کے جرم میں "مس یوکرین” کی انتظامیہ نے ویرونیکا ددوسنکو سے اعزاز واپس لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں