جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سابق رہنما ایم کیو ایم علی رضاعابدی جاں باحق

ڈیفنس کراچی میں فائرنگ سے ایم کیوایم کے سابق رہنما علی رضاعابدی شہید ہوگئے ۔ فائرنگ خیابان غازی میں علی رضا عابدی کے گھر کے باہر ہوئی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں 2،2 گولیاں لگی تھیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بھی تصدیق کر دی ہے یہ علی رضا عابدی دوران علاج دم توڑ گئے۔

 

 

 

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما پر حملہ ٹارگٹڈ کارروائی لگتی ہے.

راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر2ملزمان سوار تھے۔ملزمان پیچھا کرتے ہوئے گھر تک پہنچے تھے ، اور دونوں ٹارگٹ کلنگ میں ماہر تھے،دونوں ملزمان نےکیپ پہنی ہوئی تھی،ملزمان نے ڈرائیونگ سائڈ سے علی رضا عابدی پر فائرنگ کی۔

علی رضا عابدی کے بھائی حعفر رضا کے امریکہ سے پہنچننے کے بعد تدفین امام بارگاہ یثرب ڈیفینس فیز 4 میں ہو گی۔۔علی رضا عابدی کی ڈیڈ باڈی اب سے کچھ دیر بعد انکی رہائشگا پہنچا دی جائے گی.

 

 

متعلقہ خبریں