شہزادے نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے چھ مشن کیئے، جنگ کے دوران افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
ہیری نے 10 سال تک برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں۔ ان کا پہلا دورہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بلیک آؤٹ ہوا۔ ایک غیر ملکی اشاعتی ادارے نے پابندی توڑ دی تو انہیں وطن واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھائی ولیم نے بحث کے دوران مجھ پر حملہ کر کے فرش پر گرا دیا : شہزادہ ہیری
انہوں نے کبھی عوامی طور پر یہ اظہار نہیں کیا کہ انہوں نے کتنے لوگوں کو مارا ہے، تاہم اپاچی ہیلی کاپٹر کی ناک پر نصب کیمروں کی ریکارڈ ویڈیو کے ذریعے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگایا ہے۔
شہزادہ ہیری نے اپنی نئی کتاب میں اسپیئر میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے میرا نمبر 25 ہے (یعنی میں نے 25 افراد کو ہلاک کیا ہے) ایسا کرنے پر نہ تو فخر ہے اور نہ ہی وہ شرمندہ ہیں۔