جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

اسپیکر قومی اسمبلی کی ترکمانستان کے سفیرسے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی جناب اسد قیصر کی ترکمانستان کے سفیر اتاد جان نورعلیوچ موولاموف سے ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے قریبی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا افغانستان کا پر امن اور دائمی حل علاقے کے روشن مستقبل کی کنجی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی جناب اسد قیصر کی ترکمانستان کے سفیر اتاد جان موولاموف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے قریبی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اسپیکر نے تاپی منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا گیا۔علاقے کی ترقی اور توانائی کے موجودہ بحران کے حل کیلئے ایسے منصوبے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جس کیلئے علاقے میں امن بنیادی شرط ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا افغانستان کا پر امن اور دائمی حل علاقے کے روشن مستقبل کی کنجی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی روابط صدیوں پر محیط ہیں۔ ہم زبان، مذہب، ثقافت اور خون کے رشتوں میں جڑے ہیں۔ سفیر ترکمانستان نے کہا ترکمانستان کے وزیر خارجہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تاپی منصوبہ فقط گیس کی ترسیل ہی تک محدود نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹرین کی پٹڑی، سڑک اور پاور ٹرانسمیشن لائن تعمیر کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ترکمانستان کے سفیر نے اسپیکر کو دونوں ملکوں میں تعاون کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترکمانستان اور پاکستان سٹریٹیجک پارٹنر ہیں- ترکمان قوم یہ کبھی فراموش نہیں کر سکتی کہ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے ۱۹۹۱ میں ترکمانستان کی آزاد ریاست کو تسلیم کر کے کڑے وقت میں ترکمانستان کا ساتھ دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اس حوالے سے دونوں ملکوں کی پارلیمان کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں ترکمانستان کی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستی گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ اسپیکرقومی کی جانب سے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تاپی منصوبہ وسط ایشیا کو پاکستان کے راستے ایک وسیع منڈی سے منسلک کر سکتا ہے۔ تاپی کو سی پیک منصوبے سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں