جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہمت ہے تو 5 منٹ پاکستانی حدود میں رہ کر دکھائے، پاک فوج کا بھارت کو چیلنج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہے، وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے چکےہیں۔ بھارتی طیاروں نے ایل او سی کوکراس کیا۔ ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی تھی۔ پاک فضائیہ حالات کی کشیدگی کے تناظر میں تواترسے پیٹرولنگ کررہی ہے۔ رات کے وقت بھی ہماری پیٹرولنگ ٹیم معمول کی پرواز پر تھی۔


انکا مزید کہنا ہے کہ بھارت دشمنی میں بھی بےوقوفی اورجھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔ بھارت کا دعویٰ ہےکہ 350 دہشتگرد مارے ہیں اورایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا جبکہ حقیقیت یہ ہے کہ کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ٹوٹی، اگرکوئی انفرااسٹرکچرتباہ ہوتا تووہاں ملبہ ہوتا۔ جائے وقوعہ سب کیلئے کھلاہے، تصدیق کی جاسکتی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا۔ جبہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ نے 4 بم پھینکے اور بھاگ گئے۔ ہم اسکا مختلف جواب دیں گے اور سرپرائز کریں گے، صرف اتنا کہیں گے کہ انتظار کریں۔


ہم نے بھارت کو واضح کیاتھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئیگا۔ وزیراعظم نے کہا ہے جوابی کارروائی کا سوچیں گے نہیں، جوابی کارروائی کرینگے۔ ہم نے خطے میں امن کیلیے قربانیاں دیں ہیں جبکہ بھارت نے ثابت کیا ہے کہ وہاں جمہوریت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں