جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی، شیری رحمان کا ردعمل

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں دنیا کو پیغام دیا جائے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کے لئے بالکل تیار ہے۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیٹر شیری رحمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا بھارت نے جو جنگ کا طبل بجایا ہے پاکستان کی مسلح افواج اس کے لئے بلکل تیار ہیں۔ اس وقت پارلیمان سے واضح اور پاورفل پیغام جانا چاہئیے۔ بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور فوری طور پر جواب دینگے۔ شیریں رحمان نے کہا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پارلیمان کا فوری طور پر مشترکہ اجلاس بلائے۔ دنیا کو پیغام دیا جائے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کے لئے بلکل تیار ہے۔

متعلقہ خبریں