جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پناہ گاہ پراجیکٹ: میں اور میری ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔

پناہ گاہ کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5 پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی۔

ریلوے سٹیشن کے قریب ”پناہ گاہ“ کے پہلے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جا چکاہے۔ ریلوے سٹیشن اور داتا دربار کے قریب 2 کنال اراضی پر پناہ گاہ تعمیر ہوں گی جبکہ باقی 3 مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گی جن میں مسافروں کو دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی اور اس پناہ گاہ جیسے شاندار فلاحی منصوبے کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے کا کریڈٹ تحریک انصاف کی قیادت کو جاتا ہے اور میں اس بے مثال منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا میں اور میری ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کے سلسلے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں