جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی کل منائی جائے گی

پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کل منائی جائے گی۔ ملک بھر سے جیالے اپنی قائد کے مزار پر حاضری دینے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کل منائی جائے گی۔ بے نظیر بھٹو کی11 ویں بر سی کے موقع پر مزار کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردئے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مانیٹرنگ سیل قائم کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے 7 ھزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں۔

برسی میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کارکنان بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر قرآن خوانی بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں