جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے، شہریار آفریدی کا علی رضا عابدی کے گھروالوں سے اظہارِتعزیت

شہریار آفریدی رہنما قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے گھرگئے اور خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے، علی بھائی ایک بہت پیارے دوست اور بہادر انسان تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، چیف سیکریٹری، آئی جی، ہوم سیکریٹری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے بعد تحقیقات کے عمل کو تیز کرنے کیلئے تمام وسائل ک استعمال کے حوالے سے بات کی گئی اوراور مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کے بارے میں غور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں