جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن میں 26 افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے گئے

کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں 26 افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے گئے ہیں۔

این اے 75 ڈسکہ انکوائری رپورٹ تیار کرنے والے سعید گل کی گریڈ 21 میں ترقی، سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان ایڈیشنل ڈی جی ایڈمن مقرر کردیا، ایڈیشنل ڈی جی جاوید رحمت خان جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن مقرر، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی آئین کی روح سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا : جام کمال کا الیکشن کمیشن کو خط

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ڈائریکٹر ریسرچ عدنان بشیر کا کوہاٹ تبادلہ کردیا گیا، ڈائریکٹر ریسرچ عدنان بشیر کو ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ لگا دیا گیا۔

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کے پی ہارون خان کو ایڈیشن ڈی جی ٹریننگ تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں