جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی اسمبلی میں 26 ویں ترمیم اور پاکستان چین اقتصادی راہداری بل پیش

26 ویں ترمیم

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں ترمیم اور پاکستان چین اقتصادی راہداری 2020 کے بل پیش کردیئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں ترمیم اور پاکستان چین اقتصادی راہداری بل 2020 کے بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کردیئے۔

بل کی کاپیاں نہ دینے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک کو تباہ نہیں کرنے دیں گے : شبلی فراز

تعمیر نو کمپنیات ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ آرڈیننسسز میں توسیع کی قراردادوں کی منظوری پر جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی نے احتجاج کیا۔ سی پیک اتھارٹی بل پر ڈپٹی اسپیکر نے محسن داوڑ اور خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔

بابر اعوان نے کہا کہ یہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ پارلیمنٹ آرڈیننس میں توسیع کرسکتی ہے۔ اگر آج آرڈیننس میں اضافہ نہ ہوا تو ان کی مدت ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں