جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

محمد اشرف صحرائی نے شہید کشمیری نوجوانوں کے خراج تحسین پیش کیا  

مقبوضہ کشمیر میں اے پی ایچ سی کے سینئر رہنما اور چیئرمین تحریک حریت جموں و کشمیر محمد اشرف صحرائی نے ہفتے کے روز سری نگر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہید کیے جانے والے 2 نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سری نگر میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے مسلسل ظلم و ضبط کشمیریوں کی خود مختار ہونے کی جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔
اشرف صحرائی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تحریک ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود اس کو منطقی نتیجہ پر لے جایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں