جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کشمیر ہومِ سیاہ: بھارتی جارحیت کے 71 برس

دنیا بھر میں مقیم کشمیری، بھارت کی جانب سے 71 برس کے جابرانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

71 برس قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں جس کے بعد سے بھارت آج تک کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جابرانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری احتجاجی مظاہرے، جلسے اور ریلیاں منعقد کریں گے جن کا مقصد کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے قتل عام کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ یومِ سیاہ کی مرکزی تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور خطاب کریں گے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کشمیریوں کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 

متعلقہ خبریں