جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

منشابم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اوراسکے بیٹے عاصم منشا کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔

ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دو کیسز میں ملزمان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران 42 لاکھ 89 ہزار روپے کیش برآمد کیا گیا۔ جبکہ ملزمان سے 314 سعودی ریال سمیت  تقریبا 1 کروڑ مالیت کے زیور بھی برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو ایڈمن جج شیخ سجاد کے روبرو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مختلف پانچ مقدمات میں پیش کیا گیا۔ ملزمان سے پانچ اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں