جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افریقی ملک برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ

افریقی ملک برکینا فاسو میں شدت پسندوں نے مزید ایک حملہ کرتے ہوئے10 افراد کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو کے شمال میں حملہ ایک گاؤں پر اس وقت کیا گیا جب علاقے کے لوگ شام ڈھلے مزدوری کر کے گھروں کو لوٹے تھے۔  دہشتگردوں نے نا صرف خود کار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے گولیاں برسائیں بلکہ چند کچے مکانات کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ تاہم مقامی افراد کی مزاحمت کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
برکینا فاسو کے گاؤں پر ہوئے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
 

متعلقہ خبریں