جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پریانکا اور نک نے اپنی شادی پر پورا محل بک کروا دیا

پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

پریانکا 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں امریکی گلوکار کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس ہیں۔
رپوٹ کے مطابق ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگژری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے۔ جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں ہے۔

پریانکا چوپڑا اور نک کا کہناہے کے کہ یہ سب شادی کا خرچہ ہے باقی شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونیوالی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے جائیںگے۔

متعلقہ خبریں