جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سندھ کے مسائل کا ذمہ دار ایک ہی شخص ہے جس کا نام آصف زرداری ہے، خرم شیرزمان

تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان ایک بار پھر سابق صدر کے مد مقابل آگئے۔ کہتے ہیں سندھ کے مسائل کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے۔ اثاثے چھپانے پر انکو حساب دینا ہوگا۔
خرم شیر زمان اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف درخواست دائر کرنے پر کہتے ہیں پوری قوم کے لئے آج خوشخبری ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اثاثے چھپانے پر آصف علی زرداری کو حساب دینا ہوگا۔ سندھ کے مسائل کے ذمہ دار ایک ہی شخص ہیں جس کا نام آصف زرداری ہے۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری کے خلاف شواہد چھپانے کے ٹھوس ثبوت کی بناء پر عدلیہ سے رجوع کیا ہے۔ یقین ہے کامیابی ہوگی۔

متعلقہ خبریں