جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملہ

 9 پولیس اہلکار شہید اور21 افراد زخمی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ڈی آئی جی ژوب رینج کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 9 پولیس اہل کار شہید اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔
شہیداہل کاروں میں اے ٹی ایس، 2 ہیڈکانسٹیبل، ایک حوالدار بھی شامل ہیں۔جس وقت حملہ ہوا، ڈی جی آفس میں پولیس میں بھرتی کے لیے امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو جاری تھے، ابتدا میں فائرنگ اور پھر 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے دفتر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔

متعلقہ خبریں