جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

افغان امن عمل کےحوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں,ضمیر کابلوف

اسلام آباد روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار پر بات کی گئی۔ ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کےحوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں قیام امن،مجموعی طور پرخطے میں امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ اورافغان امن عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
روسی صدر کے نمائندہ ضمیر کابلوف نے وزارتِ خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات بھی کی۔ دوران ملاقات 2 طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا.

متعلقہ خبریں