جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیرخزانہ اسد عمر جنا ح کنونشن سینٹرمیں تقریب سےخطاب

وزیرخزانہ اسد عمر کاتقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ حکومت میں ماہانہ دو ارب ڈالرکابیرونی خسارہ ہورہاتھا ،اب ایک ارب ڈالرہوگیاہے۔

پاکستان اللہ کا انعام ہے، یہ ملک قائداعظم کی کاوش علامہ اقبال کا خواب ہے۔جب قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینا ہو تو وزیراعظم یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں۔ دو سال پہلے پتا چلا کہ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی بیواؤں کاپنشن روکا گیا تھا۔ آج سے ان بیواؤں کاقرض اداکریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کیا کہ پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا،غریب کو چھت اور روزگار کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاچکے ہیں، جلدشروع ہوں گے۔ وسیلہ تعلیم اور صحت کارڈ کا دائرہ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔

متعلقہ خبریں