جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

معروف فنکار فواد خان کی 37ویں سالگرہ

جاذب نظر، پر کشش شخصیت کے مالک پاکستانی اداکار، گلوکاراور ماڈل فواد خان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر انکے مداحح سوشل میڈیا پر انہیں ہزاروں مبارکبادیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔

خان نے فواد نے اپنے ایکٹنگ کریئر کا آغاز ایک ٹیلی ویژن سِٹ کام "جٹ اور بانڈ” سے کیا۔ انہوں نے ” انٹیٹی پراڈگم” کے نام سے ایک راک بینڈ قائم کیا اور اپنے موسیقی کریئر میں قدم رکھا۔

فواد خان نے فلم انڈسٹری میں پہلی بار 2007 میں شعیب منصور کی ہداہت کاری میں بننے والی مشہور فلم "خدا کیلئے لئے” میں بطورسپورٹنگ ایکٹر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فواد خان نے کئی ہٹ ڈرامہ سیریل میں اداکاری کا لوہا منوایا۔ 2010 میں تاریخ پر مبنی ڈرامہ "داستان” میں جلوہ گر ہونے کے بعد فواد شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔ جس پر انہوں نے "پاکستان میڈیا ایوارڈز” میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

فواد خان نے بالی وڈ میں بھی کامیاب اور سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں خوبصورت، کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل شامل ہیں۔ فواد خان کو کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں