جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

نغمہ نگارفیاض ہاشمی کو بچھڑے سات سال بیت گئے

جذبات اور احساسات کے شاعر اور درجنوں فلموں کے لئے لازوال گیت تخلیق کرنے والے نغمہ نگارفیاض ہاشمی کو بچھڑے سات سال بیت گئے۔ لیکن ان کے الفاظ کا ترنم آج بھی فضا میں نغمگی بکھیر دیتا ہے۔
فیاض ہاشمی نے 122 فلموں کے لئے دو ہزار سے زائد فلمی گیت تحریر کیے۔ سہیلی، آشیانہ، اولاد، دل کے ٹکڑے، سہاگن، لاکھوں میں ایک، زمانہ کیا کہے گا کے گیت بھی لکھے۔
فیاض ہاشمی کا ایک بڑا کارنامہ معروف ترین بنگالی شاعروں کا کلام اردو میں منتقل کیا۔
فیاض ہاشمی 1920 میں کلکتہ میں پیدا ہوئے اور 29 نومبر 1911 کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

 

متعلقہ خبریں