جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے، عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے : بلاول بھٹو زرداری

برادری کا تعاون

نیویارک : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 30 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا، صحت اور خوراک کے بحرانوں کا سامنا ہے، عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے تاریخ کی سب سے بڑی تباہی ہوئی۔ 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے وسائل سے نقصان پورا نہیں کرسکتے، پوری دنیا کو مدد کرنا ہوگی : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اب تک 15سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ 13 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر میں غیر قانونی قابض ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں، جیسا ان کے بانی رہنماء چاہتے تھے۔ بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں