جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب کی منظوری

3.8 ارب

اسلام آباد : ای سی سی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ملازمین کو رواں مالی سال کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی۔ ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز کی ادائیگیوں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات پیش کیے جائیں۔ اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملازمین اسٹیل ملز سے تنخواہ لے کر دوسری جگہ پر کام کررہے ہیں : سی ای او

نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ہٹانے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں