بغداد : عراق میں امریکی سفارت خانے پر 3 راکٹ داغ دیئے گئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک اور راکٹ حملے میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں سفارتخانے کی جانب 3 راکٹ داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا میانمار کے 2 وزرا اور 3 جنرلز پر پابندی لگانے کا اعلان
عراقی حکام کے مطابق ایک راکٹ سفارتخانے کے احاطے میں جبکہ 2 قریبی آبادی پر گرے۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ عراق میں موجود غیر ملکی تنصیبات پر ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا حملہ ہے۔