جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

3 سال بعد سرینا ولیمز کا پہلا ٹائٹل، انعامی رقم آسٹریلیا بش فائر فنڈ میں دے دی

ٹینس

آکلینڈ: سرینا ولیمز نے 3 سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

امریکا کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے 3 سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انعامی رقم آسٹریلیا کے بش فائر فنڈ میں دے دی۔

ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کے فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز نے ہم وطن پیگولا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار سرینا ویلمز نے آکلینڈ انٹرنیشنل کے فائنل میں جگہ بنالی

سرینا ولیمز نے 43 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم آسٹریلیا بش فائر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں