جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہیلمٹ کے فوائد

سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک کے پیشِ نظرانسانی جان کی حفاظت کیلئےسائنس اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بہت سی جدید چیزیں ایجاد کی گئی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ بہت سے قوانین بھی ایسے بنائے گئے ہیں جن پر عمل کر کے ہم گھر سے باہر خود کو محفوظ  رکھ سکتے ہیں۔

ہیلمٹ بھی انہیں جدید ایجادات میں سے ہے۔ ہیلمٹ ایک ایسی ڈیوائس ہے جسکے استعمال سے آپ ناگہانی حادثات سے اپنے سر کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صرف سر ہی کیوں؟ سر کے لئے خاص ٹریٹمنٹ اس لئے کیونکہ باقی جسم پر لگنے والی چوٹیں زیادہ تر جان لیوا نہیں ہوتی جبکہ سر پر چوٹ لگنے سے ممکنہ اموات کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئےہیلمٹ آپکے سر کو خطرناک انجریز سے محفوظ رکھتا ہے۔

آج کل ہیلمٹ پہننا فیشن بھی ہے کیوںکہ لڑکیوں کے ساتھ ساتھ لڑکوں کو بھی اپنی بیوٹی کی خاصی فکر رہنے لگی ہے۔ ہیلمٹ کیونکہ چہرے اور زلفوں کو دھول اورمٹی سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے نوجوان لڑکے اب اسے شوق میں بھی پہنتے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ ہیلمٹ پہننے سے آنکھیں بھی دھوپ اور گردو غبار سے محفوط رہتی ہیں اوریہ کانوں کو بھی شورشرابے سے محفوظ رکھتا ہے۔

ہیلمٹ کے فوائد ہر موسم میں مددگار ہیں، گرمیوں میں یہ لو سے حفاظت کرتا ہے جبکہ سردیوں میں یہ ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھتا ہے۔

ہیلمٹ کے فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کی یہ آپکی حفاظت کا ضامن ہے اور آپکی خشیوں کا ہم سفر ہے۔

متعلقہ خبریں