جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ترکی کے فیشن شو میں اصلی کیٹ واک

ترکی میں فیشن شو کے دوران ماڈلز کی ریمپ پر واک کے وقت بلی کی آمد نے شرکاء کے دل جیت لیے۔بلی کی شرارتوں سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا،دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

استنبول میں منعقد ہونے والے ایمسوڈ انٹرنیشنل فیشن شو میں دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب ماڈل کی ریمپ پر واک کے ساتھ پیچھے پیچھے بلی بھی آگئی۔

فیشن شو میں عام طور پر ماڈلز ریمپ پر مختلف ڈیزائنرز کے لباس زیب تن کر کے کیٹ واک کرتی ہیں مگر ترکی میں ہونے والے اس فیشن شو میں ریمپ پر لوگوں نے حقیقی کیٹ واک بھی دیکھ لی۔

ریمپ پر آنے والی بلی گھم پھر کے مزے سے اسٹیج پرہی بیٹھ گئی اور واک کرتی ماڈلز کے کپڑوں سے کھیلنے لگی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا بعد سب ہی اس منظر سے محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

ریمپ پرواک کرتی ایلان اور پوائز نامی ماڈلز کا کہنا ہے کہ وہ بلی کو دیکھ کر خوف زدہ ہوگئی تھیں مگر انہوں نے اپنی واک جاری رکھی کیونکہ رُک جانے کی صورت انکے کریئرکیلئے مسائل پیدا ہوسکتے تھے۔

بلی کی ریمپ پر آمد سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ خبریں