جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

نیو ایئر نائٹ پر اووراسپیڈنگ اور ون ویلنگ روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ 70 ہیوی بائیک پٹرولنگ دستے تیار،سپیڈ کم کرنے کیلئے مین روڈ پر بیرئیرز لگانے کیساتھ ساتھ مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈسمیت اہم شاہرائوں پر ناکے لگائے جائیں گے۔

مال روڈ پر تمام موٹر سائیکلسٹ کو سروس لین لائن چلایا جائیگا۔ دو ایس پیز،12ڈی ایس پیز،70انسپکٹرز اور 1200 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے تا ہم روڈ بلاکنگ، ہلڑبازی اور ون ویلرز سے کوئی رحم نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال2018میں ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 414مقدمات درج کروائے گئے۔ علی ملک سی ٹی او کی طرف سے ون ویلرز کےخلاف شکنجہ کےلئے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اور ڈی سی لاہورکو بھی مراسلہ لکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں