جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 300 پاکستانی باشندے پاکستان کے حوالے

300 پاکستانی

کوئٹہ : غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 300 پاکستانی باشندے گرفتاری کے بعد پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 300 پاکستانی باشندوں کو ایران کی سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے  گرفتار کرلیا، پاکستانی باشندےبغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے۔

ایرانی حکام نے گرفتار پاکستانی باشندوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ گرفتار افراد میں پنجاب کے 256، سندھ کے 3 ٬ خیبر پختون خوا کے 30، آزاد کشمیر کے 9 اور بلوچستان کے 2 قیدی  شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 2 سو 37 پاکستانی باشندے حکام کے حوالے

محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی مکمل اسکریننگ کی گئی۔ اس وقت ایران کے مختلف شہروں میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی باشندے ایران کے مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

گرفتار افرادایران سے بہتر روزگار کے لیے براستہ ایران اور پھر ترکی سے  یورپ جانا چاہتے تھے۔ ابتدائی کارروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں