جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

31 دسمبر کے بعد غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل فونز بلاک کردیے جائیں گے

پاکستان میں پہلے سے موجود موبائل بلاک نہیں کیے جائیں گے

اسلام آباد: وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسمگل شدہ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیے جائیں گے،پاکستان میں پہلے سے موجود موبائل بلاک نہیں کیے جائیں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موبائل فونز میں ڈی آئی آر بی ایس سسٹم نافذ کررہےہیں، پاکستان کی مقامی موبائل کمپنیز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں استعمال شدہ فون کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی

ملک میں پہلے سے موجود موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک نہیں ہوں گے بلکہ نئے درآمد ہونے والے فون بلاک کردیے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں