جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہونگے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی  2نومبر اور تیسرا میچ  4نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0۔1 سے کامیابی سمیٹی ۔  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے والی پاکستان ٹیم نے پندرہ رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

آخری دو سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بائیس رن آوٹ پاکستان نے کیے۔

 

متعلقہ خبریں