جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

31 سال سے صندوق میں رہنے والا مصری شخص

صندوق

قاہرہ : مصری دارالحکومت کے وسط میں باب لوق کے سامنے ایک مصری شہری نے صندوق میں 31 برس گزار دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کا ایک اخبار فروش جس کے والدین اس وقت فوت ہوئے جب اس کی عمر صرف پندرہ سال تھی اور والدین کی وفات کے بعد اس کی کفالت کرنے والا کوئی نہ تھا اور وہ ہر چیز سے محروم ہوگیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے باب اللوق کے سامنے اخبار فروشی کا ایک تھڑا لگایا اور اخبار فروشی شروع کردی، 46 سالہ خالد نامی شخص دن بھر اخبار فروخت کرتا اور رات کو وہیں ایک صندوق میں گھس کر سوجاتا، وہ علی الصبح اٹھتا اور دوبارہ اخبار و جرائد فروخت کرنا شروع کردیتا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی ارب پتی کو چاند پر جانے کیلئے شریک حیات کی تلاش

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے صندوق میں سونے کی اصل وجہ اس کی قلیل آمدنی تھی جس کے باعث وہ اپنے لیے رہائش کا کوئی مناسب انتظام نہیں کرپایا تاہم حال ہی میں وزیر اعظم کے شکایت سیل کو 46 سالہ خالد سے متعلق علم ہوا تو انہوں نے اسے عوامی بہبود کے مرکز منتقل کروایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو خالد سے متعلق علم ہونے پر انہوں نے اعلیٰ حکام کو خالد کو لانے کا کہا لیکن مذکورہ شخص نے حکام کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس کے بعد حکام نے اسے صندوق سے اٹھا کر عوامی بہبود کے مرکز میں منتقل کردیا۔

مصری حکومت کی جانب سے خالد کو کارآمد شہری بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں