جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس میں تین ماہ کے دوران 355 ارب روپے کا اضافہ

اسلامی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گذشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس اکتوبرتا دسمبر 355 ارب روپے بڑھے ہیں، اسلامی بینکوں کے اثاثے اکتوبر تا دسمبر12 فیصد بڑھ کر 4269 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق اکتوبرتا دسمبر153 اسلامی بینک برانچوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک کے124 اضلاع میں اسلامی بینک شاخوں کی تعداد 3ہزار456 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں